قومی اسمبلی نامعلوم شخص نے یوسف رضا گیلانی کی تصویر بگاڑ ڈالی
اسپیکر قومی اسمبلی نے ساری تصویروں کو اعلیٰ معیارکا لیمنیشن پیپرلگوا کرضائع ہونے سے بچالیا
سابق اسپیکرقومی اسمبلی اورسابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی پارلیمنٹ ہائوس کی گیلری میں لگی تصویرکوکسی نامعلوم شخص نے مشق ستم بناڈالا جس سے اس پراسکریچ پڑگئے۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سابق اسپیکروں کی ساری تصویروں کو اعلیٰ لیمنیشن پیپرکے ذریعے محفوظ بنوادیا ہے۔ ذرائع نے آن لائن کوبتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکرنے سابق اسپیکرزکی نایاب پینٹنگزآویزاں کی ہیں جن میں شامل سابق اسپیکراور سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کی تصویرکو اسکریچ کرکے اسے بگاڑنے کی کوشش کی گئی۔ جب واقعے کااسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کوپتہ چلاتو انھوں نے ساری تصویروں کو اعلیٰ معیارکا لیمنیشن پیپرلگوا کرضائع ہونے سے بچالیا ہے۔