کسی اسرائیلی وزیراعظم کا تاریخ میں پہلی بار متحدہ عرب امارات کا دورہ

نفتالی بینیٹ اعلیٰ وفد کے ہمراہ ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کریں گے


ویب ڈیسک December 12, 2021
اسرائیلی وزیراعظم، ولی عہد شیخ زائد بن النہیان سے ملاقات کریں گے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے اس طرح یو اے ای کا دورہ کرنے والے وہ تاریخ کے پہلے اسرائیلی وزیراعظم بن جائیں گے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ متحدہ عرب امارات کے دورے پر آج ابوظہبی پہنچ رہے ہیں جہاں ان کا استقبال ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد النہیان کریں گے۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہمراہ ہوگا۔ سرکاری دورے میں تجارتی او سفارتی معاہدوں پر عمل درآمد کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دورے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ تاریخی دورے میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدہ ابراہیمی پر بات چیت کی جائے گی۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امریکا کی ثالثی میں امن معاہدہ ایک سال قبل طے پایا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف سفارتی تعلقات بحال ہوچکے ہیں بلکہ کئی تجارتی معاہدے بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ثالثی میں بحرین، متحدہ عرب امارات، سوڈان اور مراکش اسرائیل کو تسلیم کرکے اور سفارتی تعلقات بحال کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔