غداری کیسمشرف کے اعتراضات کی سماعت آج ہوگی

سابق فوجی آمرکا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت صرف آرمی کورٹ میں ہی ہو سکتا ہے،خالد رانجھا


Online/INP/Numainda Express February 10, 2014
سابق فوجی آمرکا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت صرف آرمی کورٹ میں ہی ہو سکتا ہے،خالد رانجھا۔ فوٹو: فائل

غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت آج ( پیر 10 فروری کو ) پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے عدالت کی تشکیل پرکیے گئے اعتراضات کی سماعت کرے گی۔

خالد رانجھا ایڈووکیٹ اس نکتے پر دلائل دیں گے کہ سابق فوجی آمرکا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت صرف آرمی کورٹ میں ہی ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت پرویز مشرف سے سانحہ نائن الیون کے بعد امریکا کے ساتھ طے کی جانے والی شرائط جاننے کے لیے خصوصی عدالت سے رجوع کرے گی، درخواست آئندہ ہفتے اکرم شیخ کے ذریعے دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں