غداری کیسمشرف کے اعتراضات کی سماعت آج ہوگی
سابق فوجی آمرکا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت صرف آرمی کورٹ میں ہی ہو سکتا ہے،خالد رانجھا
غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت آج ( پیر 10 فروری کو ) پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے عدالت کی تشکیل پرکیے گئے اعتراضات کی سماعت کرے گی۔
خالد رانجھا ایڈووکیٹ اس نکتے پر دلائل دیں گے کہ سابق فوجی آمرکا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت صرف آرمی کورٹ میں ہی ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت پرویز مشرف سے سانحہ نائن الیون کے بعد امریکا کے ساتھ طے کی جانے والی شرائط جاننے کے لیے خصوصی عدالت سے رجوع کرے گی، درخواست آئندہ ہفتے اکرم شیخ کے ذریعے دائر کیے جانے کا امکان ہے۔