کترینہ اور وکی کوشل کی شادی پر بھارتی پولیس کا شہریوں کو مشورہ

پولیس نے کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کا حوالہ دے کر مفاد عامہ میں پیغام جاری کردیا


ویب ڈیسک December 12, 2021
پولیس نے کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کا حوالہ دے کر مفاد عامہ میں پیغام جاری کردیا - فوٹو:فائل

بھارتی پولیس نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کا حوالہ دے کر مفاد عامہ میں پیغام جاری کر دیا ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دہلی پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین اپنے پاسورڈز کو اتنا خفیہ رکھیں جتنا کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کو رکھا۔

دہلی پولیس کے اس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ عام طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کام کرنے والوں کو انتہائی سنجیدہ سمجھا جاتا ہے تاہم پچھلے کچھ سالوں سے محکمہ پولیس نے مفاد عامہ کے پیغامات جاری کرنے کے لیے مزاحیہ انداز اپنایا ہے۔



خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کو لے کر مداح بے چین تھے تاہم بالی وڈ کے دونوں فنکاروں نے پوری شادی کو رازداری سے نمٹایا اور بعد میں تصاویر شیئر کیں۔ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ موبائل فون نہ لائیں، مہمانوں کو خصوصی کوڈ بھی دیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں