ہربھجن سنگھ نے سینے پر رجنی کانت کا ٹیٹو بنوالیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار رجنی کانت کی آج 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک December 12, 2021
رجنی کانت آج 71 سال کے ہوگئے، فوٹو: انسٹاگرام

سابق بھارتی اسپینر ہربھجن سنگھ نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ رجنی کانت کی شکل کا ٹیٹو اپنے سینے پر سجالیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ اداکار رجنی کانت کی 70 ویں سالگرہ ان کے مداح دنیا بھر میں شایان شان طریقے سے منا رہے ہیں اور ہر دلعزیز اداکار سے اظہار محبت کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر رجنی کانت کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ایسے میں صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب ہربھجن سنگھ نے رجنی کانت کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

سابق بھارتی اسپینر ہربھجن سنگھ بھی رجنی کانت کے پرستار نکلے اور انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے سینے پر رجنی کانت ٹیٹو بنا ہوا ہے۔

ہربھجن سنگھ نے رجنی کانت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اداکار کو تین دہائیوں کا بے تاج بادشاہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ آپ میرے دل میں رہتے ہیں۔

ہربھجن نے مزید لکھا کہ آپ اسی کی دہائی کے بلاّ، نوے کی دہائی کے باشا اور 20 ویں صدی کے اناتھے ہیں۔

خیال رہے کہ بلاّ، باشا اور اناتھے رجنی کانت کی تین کامیاب ترین فلمیں ہیں جو بالترتیب 1980، 1995 اور 2021 میں ریلیز ہوئی تھیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔