پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کریں گے نیکولس پورن

پاکستان کے پاس بابراعظم اور شاہین شاہ جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں، نیکولس پورن

پاکستان کے پاس بابراعظم اور شاہین شاہ جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں، نیکولس پورن - فوٹو:فائل

NEW YORK:
ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نیکولس پورن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔


ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیکولس پورن نے کہا کہ نئے پلئیرز کے ساتھ میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں، ہمارے پاس اسکواڈ میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں، پاکستان گزشتہ کچھ وقت سے اچھا کھیل پیش کر رہا ہے، سی پی ایل، ٹی ٹین ٹورنامنٹ میں ہمارے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا، اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے، پاکستان کے پاس بابر اعظم اور شاہین شاہ جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی کھیل بدل سکتا ہے، کورونا کے باعث تین کھلاڑیوں کے سیریز سے باہر ہونے پر افسوس ہوا، پاکستان کے کپتان بابر اعظم سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، بابراعظم اور محمد رضوان اچھا کھیل پیش کررہے ہیں، اس سال دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی پیش کی ہے، پاکستان اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔
Load Next Story