سعودی عرب میں سلمان خان کے میوزیکل کنسرٹ نے دھوم مچا دی

سلمان خان کے میوزیکل کنسرٹ میں 80 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی


ویب ڈیسک December 12, 2021
کنسرٹ میں 80 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، فوٹو: ٹوئٹر

سعودی عرب میں پہلی بار کسی بھارتی اداکار نے میوزیکل کنسرٹ پیش کیا ہے اور یہ اعزاز دبنگ اسٹار سلو بھائی کے ہاتھ آیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار سلمان خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض پہنچے ہیں جہاں اداکار کا سرکاری سطح پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

Salman Khan at saudi arabia concert 3

میوزیکل کنسرٹ کے لیے سلمان خان کے ساتھ بالی وڈ کے ممتاز ستارے شلپا شیٹھی، جیکولین فرنینڈس اور دیگر ساتھی فنکار بھی آئے ہیں۔

آئے تو دبنگ اسٹار میوزیکل کنسرٹ کے لیے تھے تاہم اس سے قبل سلمان خان کے ہاتھوں کا نقش بھی لیا گیا جو ریاض کی مصروف ترین شاہراہ پر نصب کیا جائے گا۔

Salman Khan at saudi arabia concert 1

سلمان خان کے میوزیکل کنسرٹ میں 80 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور جب دبنگ اسٹار نے انٹری دی تو ہزاروں شائقین نے دیوانہ وار محبت کا اظہار کیا۔



بھارتی اداکار نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے جیت لیے اور اس موقع کو تاریخی قرار دیا۔ مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ اداکار سے والہانہ وابستگی کا اظہار کیا۔

Salman Khan at saudi arabia concert 2

واضح رہے کہ سعودی عرب میں وژن 2023 کے تحت سیاحت اور ثقافت کو خاص اہمیت دی گئی ہے اور اس سے قبل معروف گلوکار جسٹن بیبر نے بھی 6 دسمبر کو ریاض میں کنسرٹ کیا تھا جس میں 70 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔