پی ٹی آئی کو زیادہ فنڈنگ بھارتیوں اور یہودیوں نے کی پیپلز پارٹی

عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کو ملنے والے فنڈز پی ٹی آٸی کے نام پر چیک کے ذریعے وصول کیے، پیپلز پارٹی

بتایا جائے کہ بھارتیوں اور یہودیوں نے کس بنیاد پر پی ٹی آٸی کی فنڈنگ کی، شازیہ مری (فوٹو، فائل)

RAWALPINDI/ISLAMABAD:
پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ پر وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری اور فرخ حبیب کی نوکری ہی جھوٹ بولنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس ہے، فارن ممنوعہ فنڈز کیس میں پی ٹی آٸی مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔


یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے تو ٹھیک ورنہ پہلے بھی لڑے اب بھی لڑلیں گے، فواد چوہدری
شازیہ عطا مری نے کہا کہ پی ٹی آٸی کو زیادہ فنڈنگ بھارتیوں اور یہودیوں سے ہوٸی، عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کو ملنے والے فنڈز پی ٹی آٸی کے نام چیک کے ذریعے وصول کیے، پیپلز پارٹی کے مخالفین کو اسامہ بن لادن اور بھارتیوں نے فنڈنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آٸی ممنوعہ فنڈز کا فیصلہ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہی ہے، پی ٹی آٸی نے درجنوں اکاٶنٹ الیکشن کمیشن سے چھپاٸے، بتایا جائے کہ بھارتیوں اور یہودیوں نے کس بنیاد پر پی ٹی آٸی کی فنڈنگ کی ؟
Load Next Story