اومیکرون وائرس ویکسین کا اثر کم کرتے ہوئے تیزی سے پھیل سکتا ہے عالمی ادارہ صحت

ابتدائی ڈیٹا کے مطابق ڈیلٹا قسم کے مقابلے میں اس کی علامات کم شدت کی ہوسکتی ہیں جب کہ اومیکرون کا پھیلاؤ بہت تیزہے


ویب ڈیسک December 12, 2021
عالمی ادارہ برائے صحت نے کہا ہے کہ اومیکرون کا پھیلاؤ تیز ہوسکتا ہے اور موجودہ ویکسین کی افادیت کم ہوسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

BRUSSELS: عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سنسنی پھیلانے والا کووڈ 19 وائرس کی نئی تبدیل شدہ شکل 'اومیکرون' کی علامات کم شدت کی، پھیلنے کی رفتار تیزہے۔ جبکہ اس کے سامنے موجودہ تمام ویکسین کی تاثیر کم دیکھی گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے ابتدائی ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد اپنے بیان میں بتایا ہے کہ نو دسمبر تک اومیکرون 63 ممالک تک جاپہنچا تھا۔ واضح رہے کہ ڈیلٹا وائرس بھارت اور اومیکرون جنوبی افریقہ میں دریافت ہوا ہے۔ اومیکرون میں جینیاتی تبدیلیوں کی شرح غیرمعمولی ہے۔ اس کے بعد افریقی ممالک نے نئی عوامی پابندیاں عائد کی ہیں۔

اپنی تکنیکی رپورٹ میں ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ڈیٹا کم ہونے کے باوجود ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ اومیکرون ویکسین کی تاثیر کو کم کرسکتا ہے اور اس کا پھیلاؤ تیزرفتار ہوسکتا ہے۔ خدشہ ہے کہ تیزی سے پھیلنے کی دوڑ میں اومیکرون، ڈیلٹا کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو تبدیل شدہ وائرس سامنے آیا تھا لیکن اس کی شدت کم درج کی اور بسا اوقات اس کی علامات نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں