یوٹیوب ویڈیو میں شامل اہم مقامات کی خودکار تفصیلات کی آزمائش

یوٹیوب مشہور مقامات کا لنک ازخود فراہم کرے گی جبکہ دوسرا آپشن ’آٹو چیپٹرز‘ کی صورت میں پیش کیا گیا ہے

یوٹیوب نے ویڈیو میں نظرآنے والے اہم مقامات اور اشیا کی تفصیل ازخود شامل کرنے کا آپشن پیش کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی:
یوٹیوب نے ایک نئے آپشن کی آزمائش شروع کردی ہے جس کے تحت ویڈیو میں شامل اہم مقامات کو ازخود واضح کرکے اس کی مختصرمعلومات کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جس کےذریعے ویڈیو بنانے والے اپنے آٹو چیپٹرز کو ایڈٹ کرسکتے ہیں اور ان میں مزید تفصیلات یا لنک کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔ یوٹیوب کے مطابق اس طرح کاروبار اور تجارت کے لیے یہ بہت مفید ثابت ہوتا۔

یوٹیوب نے اپنے بلاگ، یوٹیوب نوٹس میں کہا ہے کہ' یہ نیا فیچر ویڈیو کے نیچے وضاحتی گوشے (ڈسکرپشن باکس) میں ظاہر ہوگا۔ اس کی بدولت دیکھنے والے اس مقام سے آگاہ ہوسکیں گے۔'


اس سے قبل یوٹیوبر کو ہی اہم مقامات کی تفصیلات ویڈیو میں شامل کرنا پڑتی تھیں۔ لیکن یوٹیوب الگورتھم کی وجہ سے اب یہ فیچر خودکار انداز میں کام کرے گا۔ لیکن پہلے کھانے پینے کی اشیا اور مقامات کی آزمائش کی جائے گی۔

کیلکشنز کا اضافہ

یوٹیوب نے 'کلیکشنز' کے نام سے ایک اور فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس میں آپ کے پسندکردہ چینلز کی بنا پر اسی طرح کی ویڈیوز یا چینل سامنے آئیں گے۔ مثلاً سائنس اور کمپیوٹرپر معلومات کے چینل سبسکرائبر کے سامنے ایسے ہی مزید یوٹیوب چینل اور ویڈیونمودار ہوں گی۔

اس کے علاوہ اب یوٹیوبر اپنی ویڈیو کے حصوں یا چیپٹرز کو بھی آسانی سے ایڈٹ کرسکتے ہیں۔ بہت سے تخلیق کاروں نے اس کی شکایت کی ہے۔
Load Next Story