پنجاب کے دل شہر لاہور کو ہم نے جیتنا ہے بلاول بھٹو زرداری

پارٹی چیئرمین کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالے 180 رہنماؤں سے خطاب


Numainda Express December 13, 2021
جس نے کبھی بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا، اس کو اپنے ساتھ ملائیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی جب کہ پنجاب کے دل شہرِ لاہور کو ہم نے جیتنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ق، جمعیت علمائے پاکستان سے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے 180 سے زائد افراد کو مبارک باد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی، پنجاب کے دل شہرِ لاہور کو ہم نے جیتنا ہے، پیپلزپارٹی نے ماضی میں پنجاب کے عوام کو روزگار دیا اور رہائشی اسکیموں کے ذریعے گھر دیے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ جب میں پنجاب کی ہر تحصیل میں پہنچوں گا تو سیاسی حریفوں کو پتہ لگ جائیگا کہ سیاست تو پیپلزپارٹی کرتی ہے، ماضی میں جس گھر پر پی پی پی کا پرچم لہرایا، اس پرچم کو دوبارہ اس گھر پر لہرائیں گے، جس نے کبھی بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا، اس کو اپنے ساتھ ملائیں گے، آج بھی روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ اتنے ہی معنی رکھتا ہے کہ جتنا 70 کی دہائی میں اہم تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی پنجاب کے عوام کو روزگار دے سکتی ہے، ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں، ہمارا مسئلہ عوام کے بنیادی حقوق ہیں، پیپلزپارٹی حکومت کرنے کیلئے نہیں بلکہ عوامی خدمت کیلئے سیاست کرتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری سے پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شامل ہونے والے علاؤالدین بہادری، مسز شہزادی، سید افراز عباس نقوی، حافظ ذیشان، نبیل کاظمی ودیگر نے بھی ملاقات کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں