میانوالی جلسے میں پولیس اہلکار کو تھپڑمارنے والے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

تھپڑ مارنے اور گالی گلوچ کرنے کے الزامات میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔


Numainda Express December 13, 2021
تھپڑ مارنے اور گالی گلوچ کرنے کے الزامات میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

کراچی: جلسے میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی کے رہنما امیر خان سوانسی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمن کھاڑک نے وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی کے رہنما امیر خان سوانسی کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ڈی پی او میانوالی کے حکم پر تھانہ سٹی میانوالی میں امیر خان سوانسی کے خلاف پولیس اہلکار شعیب سلطان جو عمران خان کے میانوالی جلسے میں بسلسلہ سکیورٹی آیا ہوا تھا، اس کو تھپڑ مارنے اور گالی گلوچ کرنے کے الزامات میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں