بدعنوانی سے پاک پاکستان نیب کا عزم ہے جسٹس ر جاوید اقبال

وائٹ کالرکرائم کے مقدمات اولین ترجیح ہیں،کرپٹ افراد کوکٹہرے میں لائیں گے۔


Numainda Express December 13, 2021
59فیصد لوگوں نے گیلانی ،گیلپ سروے میں نیب کارکردگی پر اعتماد کا اظہارکیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی سے پاک پاکستان نیب کا عزم ہے اور اس نعرے کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

نیب کے چیئرمین جسٹس( ر) جاوید اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو وائٹ کالرکرائم اور بدعنوانی کے مقدمات کو اولین ترجیح دے رہا ہے، جنھوں نے پاکستانیوں کے اربوں روپے ہڑپ کیے اور بدعنوانی کی انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، بدعنوانی سے پاک پاکستان نیب کا عزم ہے اور اس نعرے کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی کسی فرد، جماعت یا ادارے سے کوئی وابستگی نہیں بلکہ یہ وابستگی ملک اور اپنے فرائض کی انجام دہی سے ہے، بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے کیونکہ یہ ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،پاکستان کو بدعنوانی کے چیلنج کا سامنا ہے جو تمام مسائل کی جڑ ہے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا نیب کے طریقہ کار کی از سر نو تشکیل نے نیب کی ساکھ کو بڑھایا ہے اور ادارہ بدعنوانی کی تمام اقسام اور اشکال کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم، پلڈاٹ اور مشال جیسے معروف اداروں نے نہ صرف بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی کوششوں کی تعریف کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں