اسلام فوبیا کے بڑھتے رجحانات خطرناک اور زہر قاتل اتحاد امہ ضرورت شاہ محمود

بہت ساری قوتیں پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی،کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پرظلم کر رہی ہیں، وزیر خارجہ


Numainda Express December 13, 2021
مستحکم افغانستان کیلیے 19دسمبر کو اسلامی ممالک کی وزرائے خارجہ کانفرنس ہورہی ہے،عرس شاہ رکن عالم کی اختتامی نشست سے خطاب۔ فوٹو:فائل

کراچی: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات معاشرے کیلیے خطرناک اور زہر قاتل ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم سہروردی ملتانی کے 708ویں عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ بہت ساری قوتیں پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں، ان کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے،اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات معاشرے کیلیے خطرناک اور زہر قاتل ہیں، بہت سی قوتیں کشمیر اور فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک افغانستان بھی انتشار کا شکار ہے۔ ایک آزمائش ہمارے پڑوس افغانستان میں ہے،دور حاضر میں اتحاد امہ اور یکجہتی کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے 19دسمبر کواسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اسلامی ممالک کے وزراخارجہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس کا بنیادی مقصد افغانستان کی بہتری اور خوشحالی پر غور کرنا ہے، پاکستان نے بھارت سے آنے والوں کے لئے ویزہ پالیسی میں نرمی کردی ہے مگر بھارت ایسا نہیں کررہا۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ حضرت شاہ رکن عالم کے سالانہ عرس میں بھارت سے زائرین ہزاروں کی تعداد میں پاکستان آنا چاہتے تھے مگر ان کے لئے وہاں مشکلات پیدا کی گئیں اور وہ شرکت نہیں کر سکے،جس نے بھی آستانوں کی خدمت کی ہے اس کا صلہ اسے اس دنیا میں ملا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں