
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی، موجودہ مہنگائی کی لہر نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے، آج لوگ آسمان کی جانب ہاتھ اٹھا کر انہیں بددعائیں دے رہے ہیں جنہوں نے ان کا جینا حرام کر دیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں، ادویات اور دودھ سمیت ہر چیز کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہوچکی ہیں، آج صورتحال ایسی ہو چکی ہے کہ یقین مانیں خوف آتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔