ہٹ دھرم بھارت نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی ثالثی پھر مسترد کردی

کشمیراٹوٹ انگ ہے،مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ سمیت کسی تیسرے فریق کومداخلت کرنیکی اجازت نہیں،ترجمان


Online February 10, 2014
مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ سمیت کسی تیسرے فریق کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ فوٹو: فائل

بھارت نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی جانب سے ثالثی کے بیان کو مسترد اور مقبوضہ کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنے کا راگ الاپتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے پر کسی تیسرے فریق کی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جس ترجمان نے مسئلہ کشمیرپر ثالثی کے حوالے سے بیان جاری کیاہے کہ وہ پاکستانی باشندہ ہے۔ بھارت اپنے اصولی موقف پرقائم ہے کہ کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے اور مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ سمیت کسی تیسرے فریق کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

 photo 7_zpsb00a885b.jpg

ترجمان نے مزیدکہا کہ ماضی میں بھی پاکستان کی جانب سے کشمیرکے بارے میں اس طرح کے بیانات دیے گئے جنھیں بھارت نے باربار مسترد کیاہے اوراقوام متحدہ کے ترجمان کے بیان کوبھی ہم ماننے کے لیے تیارنہیں اور اسے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں