پشاور بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ 3 جاں بحق ایک زخمی
جائیداد کے تنازع پر آپس میں تکرار ہوئی تھی، پانچویں کی مدعیت میں مقدمہ درج
پشاور کے نواحی علاقے پشتہ خرہ ولی آباد میں جائیدادکے تنازع پر 4 سگے بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں3 بھائی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
خلیل اللہ نے پولیس کو بتایاکہ اس کے 4 سگے بھائی رضوان اللہ، صاحب اللہ، صفت اللہ اورکلیم اللہ جائیدادکے تنازع پرآپس میں الجھ پڑے، چاروں نے تکرارکے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے چاروں شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امدادکیلیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیاگیا جہاں 3 بھائی رضوان اللہ، صاحب اللہ اور صفت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ کلیم اللہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقتولین کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔