رمضان شوگر ملز کیس حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کردی

عدالت نے 20 دسمبر کو نیب حکام سے جواب طلب کرلیا ۔


کورٹ رپورٹر December 13, 2021
عدالت نے 20 دسمبر کو نیب حکام سے جواب طلب کرلیا ۔

WASHINGTON: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

لاہور کی نیب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب کے مختلف ریفرنسز پر سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت شہباز شریف پیش ہوئے اور کیسز میں حاضری مکمل کروائی جبکہ حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی۔ جس پر عدالت نے 20 دسمبر کو نیب حکام سے جواب طلب کرلیا ۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جبکہ اس موقع پر نیب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے۔

احاطہ عدالت میں شہباز شریف نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام موجودہ حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں