ایل اوسی پربھارتی فورسز کی فائرنگپاکستانی خاتون شہید

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ترجمان نے خاتون کو شہید کرنے کا اعتراف کیا۔


ویب ڈیسک December 13, 2021
بھارتی بارڈرسیکورٹی فورس نے خاتون کوشہید کرنے کا اعتراف کیا:فوٹو:فائل

ANKARA: بھارتی فورسزنے ایل اوسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی خاتون کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے آر ایس پورا میں پاکستانی خاتون کوفائرنگ کرکے شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوجیوں نے پاکستانی خاتون کوسرحد پار کرنے کی کوشش کا الزام لگا کرشہید کیا۔پاکستانی خاتون کوشہید کرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔

بھارتی بارڈرسیکورٹی فورس کے ترجمان نے کشمیری میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی خاتون کوشہید کرنے کا اعتراف کیا ۔

بھارتی فورسز اکثر ایل اوسی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں