ایمیزون پرائم نے کترینہ کیف کی شادی کی ویڈیوخریدنے کی تردیدکردی

شادی کی تصاویر اورویڈیوز خریدنے کے لئے کبھی کترینہ سے رابطہ نہیں کیا، ایمیزون پرائم


ویب ڈیسک December 13, 2021
کترینہ کیف اوروکی کوشل کوویڈیوکے لئے80کروڑ کی پیشکش نہیں کی،ایمیزون پرائم:فوٹو:سوشل میڈیا

کراچی: او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم نے انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف کی شادی کی تصاویر اورویڈیوخریدنے کی کبھی بات نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی کی تصاویر اورویڈیوز کے حقوق 80 کروڑ بھارتی روپے میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم کو فروخت کرنے کی افواہیں تھیں۔

کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی کے بعد ایمیزون پرائم کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اوٹی ٹی پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ ایک اسی چیز کے 80 کروڑ کیوں دیں گے جو پہلے ہی سوشل میڈیا پر موجود ہو۔ہم نے شادی کی ویڈیو کے لئے کترینہ کیف سے کبھی رابطہ نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف یا وکی کوشل کی مارکیٹنگ ٹیم نے شادی سے پہلے جان بوجھ کرتصاویر اورویڈیوز کی فروخت کی افواہیں پھیلائیں تاکہ شادی کومیڈیا اورسوشل میڈیا پربھرپورکوریج دلائی جاسکے۔ یہی وجہ ہے کہ شادی کے بعد کترینہ کیف اوروکی کوشل نے سوشل میڈیا پرشادی کی تصاویراورویڈیوز خود ہی شئیرکردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں