جنوبی افریقا کے صدر بھی کورونا میں مبتلا

صدر سائریل راما فوسا نے ایک ہفتے کے لیے اپنے تمام اختیارات نائب صدر کو سونپ دیئے


ویب ڈیسک December 13, 2021
69 سالہ جنوبی افریقائی صدر نے خود کو قرنطینہ کرلیا، فوٹو: فائل

کراچی: جنوبی افریقا کے صدر سائریل راما فوسا کا علامتیں ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر سائریل راما فوسا بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جنوبی افریقا کے صدر نے کورونا ویکیسن کا کورس بھی مکمل کیا تھا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر راما فوسا نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور اپنے تمام اختیارات ایک ہفتے کے لیے نائب صدر ڈیوڈ مابوزا کو سونپے دیئے ہیں۔ قرنطینہ کے دوران جنوبی افریقا کے صدر کی نگہداشت ملٹری ڈاکٹرز کی ٹیم کرے گی۔

صدر سائریل راما فوسا کے ہمراہ نائیجیریا جانے والے اعلیٰ عہدیداروں میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ سب براہ راست جنوبی افریقا آ گئے تھے تاہم اُس وقت صدر سائریل کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر میں کورونا کی وہ ہلکی علامات دیکھی گئی ہیں جو اس وقت کیپ ٹاون میں لوگوں میں ظاہر ہو رہی ہیں تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کہ صدر سائریل راما فوسا کو کون سے ویرینٹ نے متاثر کیا ہے۔

جنوبی افریقا وہ ملک ہے جہاں سب سے پہلے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون سامنے آیا تھا جس کے بعد کورونا کی بدلتی ہوئی یہ نئی شکل تیزی سے پوری دنیا میں پھیلنا شروع ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں