پی آئی اے کا پروازوں میں تاخیر کی وجوہات کے تدارک کا فیصلہ

پی آئی اے نیو ائیرکرافٹ گراؤنڈ ہینڈلنگ کے سامان کی خریداری کرے گی


ویب ڈیسک December 13, 2021
پی آئی اے نیو ائیرکرافٹ گراؤنڈ ہینڈلنگ کے سامان کی خریداری کرے گی۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پی آئی اے حکام نے پروازوں میں تاخیر کی وجوہات کے تدارک کے لئے نیو ائیر کرافٹ گراؤنڈ ہینڈلنگ کے سامان کی خریداری کا فیصل کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پروازوں میں تاخیر کی وجوہات کے تدارک کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لئے نیو ائیر کرافٹ گراؤنڈ ہینڈلنگ کے سامان کی خریداری کی جائے گی، پی آئی اے حکام نے سامان کی خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت خواہش مند ڈیلرز اور فرمیں 17 جنوری 2022 تک بڈز جمع کرواسکیں گی۔

حکام کے مطابق نیو ائیرکرافٹ گراونڈ ہینڈلنگ سامان میں 3 مسافر کوسٹرز، 4 لوڈرز،4 مسافر سیڑھیاں، 10 بیگجز ٹریکٹرز، 2 اے سی یونٹس، 8 گراؤنڈ پاور یونٹس اور 4 بیگیجز بیلٹس سمیت دیگر سامان شامل ہے، گراونڈ ہینڈلنگ سامان لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، کراچی، سیالکوٹ اور گلگت ائیرپورٹ کے لیے خریدا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں