ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر صحت خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو 14 دسمبر کو طلب کرلیا ہے


ویب ڈیسک December 13, 2021
الیکشن کمیشن نے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو 14 دسمبر کو طلب کرلیا ہے

کراچی: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر صحت خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کردیا۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو 14 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے فوکل پرسن برائے ترقیاتی پروگرام آصف خان سمیت پی ٹی آئی کے ایم این اے ارباب شیر علی کو بھی الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں