حکومت کا سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
الیکشن کمیشن سے مشاورت کے ساتھ یہ قانون سازی کرنے جا رہے ہیں، بابر اعوان
QUETTA:
حکومت نے سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت (ہارس ٹریڈنگ) ختم کرنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کے لئے قانون سازی کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، صدر مملکت نے ریفرنس کے ذریعے سپریم کورٹ سے رائے مانگی تھی، سپریم کورٹ نے اس پر اپنی رائے دی اور حکم جاری کیا کہ ووٹ کے اوپر سے پردا اُٹھایا جا سکتا ہے۔
بابراعوان نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ووٹ جس پارٹی کو پڑنا چاہئے تھا اسی کو پڑا ہے یا نہیں، وزارت پارلیمانی امور اور الیکشن کمیشن آپس میں رابطے میں ہیں اور الیکشن کمیشن سے مشاورت کے ساتھ یہ قانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔