نفسیاتی مریضہ نے تیز دھار آلے کے مدد سے اپنا گلا کاٹ کر خود کشی کرلی
خاتون کی شناخت 41 سالہ راحت زوجہ مستقیم کے نام سےہوئی ہے، پولیس حکام
ISLAMABAD:
نارتھ ناظم آباد میں نفسیاتی مریضہ نے تیز دھار آلہ کے مدد سے اپنا گلا کاٹ کر خود کشی کرلی۔
کراچی نارتھ ناظم آباد تھانے کےعلاقے بلاک بی میں ایک خاتون نے تیز دھارآلے کی مدد سے اپنا گلا کاٹ لیا، زخمی خاتون کو پہلے عباسی اور پھر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود خاتون جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد محمد ایاز الدین نے بتایا کہ خاتون کی شناخت 41 سالہ راحت زوجہ مستقیم کے نام سےہوئی ہے، متوفیہ خاتون کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ خاتون نفسیاتی مریضہ تھیں اور خاتون نے گھر میں خود کو اکیلا دیکھ کر تیز دھار آلہ کے مدد سے اپنا گلا کاٹ لیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔