کورنگی میں کتا مار مہم کے دوران زہریلی مٹھائی کھانے سے بچہ جاں بحق
جاں بحق بچے کو 3 سالہ مون ولد وقاص کے نام سے شناخت کیا گیا
BEIRUT:
کورنگی میں کتوں کو مارنے کے لیے رکھی گئی زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک بچہ جاں بحق اور پانچ بے ہوش ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی میں زہریلے لڈو کھانے سے ایک بچہ جاں بحق اور پانچ بے ہوش ہوگئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈی ایم سی کورنگی کے ملازم نے زہر آلود مٹھائی موٹر سائیکل پر رکھی ہوگئی تھی جس میں کتا مار دوا ملائی ہوئی تھی، ملازم کو یہ دوا کتوں کو مارنے کے لیے استعمال کرنی تھی تاہم بچوں نے یہ زہرآلود مٹھائی کھالی جس کے بعد یہ سانحہ ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کو 3 سالہ مون ولد وقاص کے نام سے شناخت کیا گیا ہے جبکہ بیہوش ہونے والوں میں طارق مسیح، ان کی اہلیہ، دو بچیاں اور سات سالہ بچہ شامل ہیں۔