برطانیہ میں اومیکرون سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

برطانیہ میں مزید 10 افراد اومیکرون ویرینٹ سے متاثر ہیں۔


ویب ڈیسک December 14, 2021
عوام کورونا وائرس سے بچنے کے لئے بوسٹرویکسین لگوائیں،بورس جانسن:فوٹو:انٹرنیٹ

JAKARTA: برطانیہ میں کورونا کے ویرینٹ اومیکرون سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اومیکرون سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی لہر کا سامنا کرنے کے لئے عوام بوسٹرویکسین ضرور لگوائیں۔ اومی کرون کیخلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

برطانیہ میں مزید 10 افراد اومیکرون ویرینٹ میں مبتلا ہیں۔ ان میں سے زیادہ ترافراد ویکسین کی 2ڈوز لگوا چکے تھے۔

برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومیکرون انفکیشن کے خلاف موجودہ ویکسینز زیادہ موثرنہیں دکھائی دے رہیں۔ ابتدائی ڈیٹا کے مطابق ویکسین کی تیسری ڈوز کے بعد ویکسین کا اثر 70سے 75 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں