بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقلی کی تجویز

اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کرینگے جس میں تمام صوبوں سے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔


Numainda Express December 14, 2021
اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کرینگے جس میں تمام صوبوں سے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔ فوٹو: فائل

بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس طلب کر لیا گیا۔

بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کرینگے جس میں تمام صوبوں سے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔

ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اجلاس میں بچوں کی ویکسنیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا، سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا،اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں