امریکا کا افغان ڈرون حملے کے ذمہ دارفوجیوں کوسزا نہ دینے کا اعلان

افغانستان میں ڈرون حملہ قانون کے خلاف نہیں تھا، پینٹاگون


ویب ڈیسک December 14, 2021
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں بچوں سمیت 10افراد جاں بحق ہوئے تھے:فوٹو:انٹرنیٹ

لاہور: امریکا نے افغانستان میں ڈرون حملے میں شہریوں کے قتل کے ذمہ دار فوجیوں کوسزا نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق محکمے کی اندرونی تحقیقات میں کہا گیا ہےکہ افغانستان میں ڈرون حملہ قانون کے خلاف نہیں تھا اورنہ ہی ڈرون حملہ اصول کی خلاف ورزی تھا اس لئے کوئی امریکی فوجی یا حکام سزا کے حقدار نہیں۔

اگست میں افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ڈرون حملے میں شہریوں کے قتل کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل کینتھ مکینزی نے حملے کو افسوسناک غلطی قرار دیا تھا۔امریکی فوج نے افغانستان میں ڈرون حملہ انخلا سے پہلے 29 اگست کوکیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |