جنید صفدر نے ایک بار پھر اپنی آواز سے لوگوں پر سحر طاری کردیا

راحت فتح علی خان کو بھی جنید صفدر کا گانا بھاگیا اور وہ بھی گانے کے دوران انہیں داد دیتے رہے

جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ بھی اس دوران اپنے شوہر کے برابر بیٹھی گانے کا لطف لیتی رہیں فوٹوسوشل میڈیا

مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی خوبصورت آواز کا جادو ایک بار پھر لوگوں پر چل گیا۔

گزشتہ روز جنید صفدر کی بارات سے قبل ''قوالی نائٹ'' کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار راحت فتح علی خان بھی مدعو تھے۔

جنید صفدر نے گزشتہ شب''قوالی نائٹ'' کے دوران راحت فتح علی خان کا خوبصورت گیت ''میں تینوں سمجھاواں کی'' گاکر ایک بار پھر لوگوں پر سحر طاری کردیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ بھی اس دوران اپنے شوہر کے برابر بیٹھی گانے کا لطف لیتی رہیں اور زیر لب ان کے ساتھ گانا گنگناتی رہیں۔

تقریب میں موجود راحت فتح علی خان کو بھی جنید صفدر کا گانا بھا گیا اور وہ بھی گانے کے دوران انہیں داد دیتے رہے۔
View this post on Instagram

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)




یہ بھی پڑھیں: نکاح کے دن جنید صفدرکی گلوکاری کی خوب واہ واہ

جنید صفدر کی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر جنید کی گلوکاری کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار بلال مقصود کی جنید صفدر کی طنزیہ تعریف

واضح رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر کی لندن میں نکاح کی تقریب سے معروف گانا ''کیا ہوا تیرا وعدہ'' گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور اسی ویڈیو کی وجہ سے جنید صفدر یکدم سوشل میڈیا پر چھا گئے تھے۔ یہاں تک کہ معروف گلوکار بلال مقصود بھی ان کی گائیکی کی تعریف کیے بغیر رہ نہیں سکے تھے۔





Load Next Story