کورونا ویکسین کیوں نہیں لگوائیامریکی فضائیہ کے 27اہلکار برطرف
اہلکاروں نے ویکسین نہ لگوانے کی وجوہات نہیں بتائیں، ترجمان امریکی فضائیہ
لاہور:
امریکی فضائیہ نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر27 اہلکاروں کوبرطرف کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے پر27اہلکاروں کو برطرف کردیا۔ ویکسین لگوانے سے منع کرنے پرحاضر سروس اہلکاروں کی برطرفی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
پینٹاگون نے اگست میں تمام فوجی اہلکاروں کے لئے ویکسین لگوانا لازمی قراردیا تھا۔ حاضر سروس اہلکاروں کی بڑی تعداد ویکسین کی ایک ڈوز لگوا چکی ہے۔
امریکی فضائیہ کی ترجمان کا کہنا تھا برطرف اہلکاروں کو موقع دیا گیا تھا کہ وہ ویکسین نہ لگوانے کی وجوہات بتائیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔