مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فورسزنے پونچھ کا محاصرہ کرکے انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی۔


ویب ڈیسک December 14, 2021
بھارتی فورسزنے پونچھ میں نوجوان کوشہید کیا:فوٹو:فائل

HYDERABAD: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے نوجوان کوشہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوان کوپونچھ کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا۔ پونچھ اورقریبی علاقوں میں بھارتی فورسز کا نام نہاد آپریشن جاری ہے۔

بھارتی فوجیوں نے پونچھ اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے جبکہ دکانوں کوبھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بھارتی فوجی گھرگھرتلاشی کی آڑ میں کشمیری خواتین اوربچوں کوبھی ہراساں کررہے ہیں۔

گزشتہ روز سری نگرمیں پولیس بس پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین اہلکار ہلاک اور12 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں