وفاقی حکومت نے لاپتہ شہری کی فیملی کو 16 لاکھ روپے ادا کردیے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر لاپتہ شہری کی فیملی کو اخراجات کی مد میں یہ رقم دی گئی


ویب ڈیسک December 14, 2021
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر لاپتہ شہری کی فیملی کو اخراجات کی مد میں یہ رقم دی گئی

FAISALABAD: وفاقی دارالحکومت سے پانچ سال سے لاپتہ عمران خان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست میں اہم پیش رفت ہوگئی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت نے لاپتہ شہری کی فیملی کو اخراجات کی مد میں 16 لاکھ روپے ادا کر دئیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتہ عمران خان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے بتایا کہ 13 اگست کے آرڈر کے مطابق 16 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ کچھ ادائیگی ہوئی ہے لیکن جو بیان حلفی میں ذکر تھا مکمل نہیں ہوئی۔

چیف جسٹس نے سیکریٹری انسانی حقوق کو لاپتہ شہری کی بازیابی کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑی کوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ سیکریٹری وزارت انسانی حقوق نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے اس کیس کو پراسس کیا تھا اب میں دیکھ لیتا ہوں۔

عدالت نے کیس کو دیگر لاپتہ افراد کے کیسز کے ساتھ منسلک کرکے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں