اپنی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے بھارتی جوڑے کی ویڈیو وائرل

ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردیں


ویب ڈیسک December 14, 2021
غازی آباد میں شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والا جوڑا سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا:فوٹو:انٹرنیٹ

FAISALABAD: بھارت میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا جوڑا سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد شہر میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا اوردلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دلہا کوپستول سے ہوائی فائرکرتے اوردلہن کوساتھ میں گن تھامے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اورتحقیقات شروع کردیں۔



بھارت میں مختلف موقعوں پرخوشی کے اظہار کے لئے ہوائی فائرنگ کرنا عام بات ہے۔ ہوائی فائرنگ کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک اورزخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں