لاہور میں بدبخت بیٹے نے کزن اور دوست کیساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا

شہزم نے اپنے کزن عمیر اور دوست عبدالرحمن کیساتھ ملکر اپنے والد کو قتل کیا۔


ویب ڈیسک December 14, 2021
شہزم نے اپنے کزن عمیر اور دوست عبدالرحمن کیساتھ ملکر اپنے والد کو قتل کیا۔

MUZAFFARGARH: جائیداد کی لالچ میں کزن اور دوست کیساتھ مل کر سگے باپ کو قتل کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کو جوہر ٹاؤن کے علاقے رحمان پارک میں شہزم نامی کالر کی کال موصول ہوئی کہ اسکے والد عابد لطیف کو کسی نامعلوم شخص نے قتل کر دیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز اور ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا ، تو حالات مشکوک جانتے ہوئے کالر سے تفتیش کی گئی۔

ایس پی صدر کے مطابق کالر شہزم نے چند منٹوں میں ہی اپنے والد عابد لطیف کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اس نے اپنے کزن عمیر اور دوست عبدالرحمن کیساتھ ملکر اپنے والد کو چھری اور ہتھوڑے سے قتل کیا۔

پولیس نے موقع سے آلہ قتل ،چھری اور ہتھوڑا بھی برآمد کر لیا۔ بدبخت بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کا والد کنجوس اور سخت گیر تھا، جس پر بیٹے نے جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنے کزن اور دوست کیساتھ ملکر اپنے والد کو قتل کیا۔

پولیس نے تینوں ملزمان شہزم ،عمیر اور عبد الرحمن کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں