پشاور میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹرجاں بحق

خیبر پختنخواہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔


ویب ڈیسک December 14, 2021
پروفیسر ڈاکٹرافضل عالمگیر2ہفتے سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیرعلاج تھے:فوٹو:فائل

ANKARA: پشاور میں کورونا وائرس سے ایک اورڈاکٹرجاں بحق ہوگئے۔ خیبر پختنخواہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 71ہوگئی۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے اناٹومی ڈپارٹمنٹ کے سابق انچارج اورویمن میڈیکل کالج کے ہیڈآف اناٹومی ڈپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹرافضل عالمگیر 2ہفتوں سے اسلام آباد کے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر افضل عالمگیر کی نماز جنازہ خواجگاں مراد پورمانسہرہ ہمیں ادا کی جائے گی۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختنخواہ حکومت کی جانب سے تا حال کسی شہید ڈاکٹر یا ہیلتھ ورکرکیلئے منظور شدہ شہدا پیکیج نہیں دیا گیا اور نہ ہی ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو کورونا الاؤنس دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں