پشاور میں گیس پریشرپورا کرنے کے لئے دفعہ 144نافذ

کمپریسرز کے غیرقانونی استعمال کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، محکمہ گیس


ویب ڈیسک December 14, 2021
ایس این جی پی ایل کا خصوصی کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے:فوٹو:فائل

MANCHESTER: پشاور میں گیس پریشر پورا کرنےکے لئے دفعہ 144نافذ کردی گئی۔

محکمہ سوئی گیس کے مطابق شام 4 بجے سے صبح 9بجے تک سی این جی سیکٹرکو گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ 09 ایم ایم سی ایف ڈی مزید گیس گھریلو صارفین کو دی جائے گی۔

محکمہ سوئی گیس کا مزید کہنا تھا کہ ایس این جی پی ایل کا خصوصی کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔ پشاور شہر، جمرود روڈ، ریگی ولیج، پشاور انٹیریئر سٹی، رنگ روڈ، حیات آباد ٹاؤن شپ، ورسک روڈ اور پشاور کنٹونمنٹ وغیرہ میں گیس کا دباو بہتر ہورہا ہے۔

کمپریسرز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے اورپشاور سٹی، ورسک روڈ، حیات آباد اور کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں کمپریسرز کے استعمال کی خلاف ورزی پر 64 صارفین کی گیس سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں