بلاجواز پابندیاں عائد کیں تو امریکا پر پوری شدت سے جوابی وار کریں گے چین

امریکا، چین کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے، ترجمان وزارت خارجہ


ویب ڈیسک December 14, 2021
اامریکا نے چین کے متعدد شہریوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں، (فوٹو: فائل )

RAWALPINDI: چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ بلاجواز اور غیر محتاط پابندیوں سے باز رہے ورنہ پوری شدت سے جوابی وار کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی 'سینس ٹائم' سمیت چینی افراد اور اداروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کڑی پابندیاں عائد کی ہیں جس پر چین نے سخت ردعمل دیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ غیر محتاط اور بلا جواز پابندیوں پر بھرپور جوابی حملہ کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے امریکا سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے۔

ترجمان وانگ وین بِن نے سنکیانگ میں مسلم اویغور کمیونٹی کے حوالے سے چین کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تشدد، دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور مذہبی انتہا پسند قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ چینی افراد اور اداروں پر امریکا نے چینی افراد اور اداروں پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں