ملکی راز بیچنے کے الزام میں اسلام آباد پولیس کا افسر گرفتار

اے ایس آئی کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 14, 2021
اے ایس آئی کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے

ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم سیل کارروائی کے دوران ملکی راز بیچنے کے الزام میں اسلام آباد پولیس کے افسر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم سیل نے کارروائی کے دوران ملکی راز بیچنے کے الزام میں اسلام آباد پولیس کے افسر کو گرفتار کرلیا ہے، اے ایس آئی کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار پر غیرملکی سفیر سے ملاقات کی منصوبہ بندی کرکے اہم ملکی دستاویزات دینے کا الزام ہے، اے ایس آئی غیر ملکی سفیر کے ایجنٹ کے ساتھ گاڑی پر جناح ایونیو سے نامعلوم مقام پر گیا تھا جس کے بعد اے ایس آئی کو غیر ملکی سفیر کے ایجنٹ نے واپس جناح ایونیو بلیو ایریا میں اتارا، ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے لفافے میں 50 ہزار روپے، یو ایس بی اور اے ٹی ایم کارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں