شوہر کے ٹکڑے کرنے کا کیس 3 عینی شاہدین کا پتا لگ گیا

عدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ میں 2 روز تک توسیع کردی


ویب ڈیسک December 14, 2021
عدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ میں 2 روز تک توسیع کردی ۔ فوٹو : فائل

MILAN: کراچی میں شوہر کو مبینہ قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرنے کے کیس میں 3 عینی شاہدین کا پتا لگ گیا۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شوہر کی لاش کے مبینہ ٹکڑے کرکے قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے ملزمہ کو پیش کردیا۔

عدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ میں 2 روز تک توسیع کردی جب کہ تفتیشی افسر نے ملزمہ اور مقتول کا نکاح نامہ بھی عدالت میں پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں :شوہر کو قتل کرکے لاش ٹکڑے کرنے کے کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے

سرکاری وکیل عبدالرحمان تھہیم نے کہا کہ کیس میں 3 عینی شاہد ہیں، تینوں ہی مقتول کی بیٹیاں ہیں، ملزمہ اور مقتول کا 2013 میں نکاح ہوا تھا۔

وقوعہ کے وقت مقتول کی 2 بیٹیاں وہاں پر موجود تھیں، ملزمہ کی بڑی بیٹی جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں بہنوں کو رکشہ میں لیکر نا معلوم مقام پر لے گئی۔

تینوں کی تلاش جاری ہے جب کہ ملزمہ کے والد اور بھائی کا بھی بیان ریکارڈ کر لیا، ملزمہ آئیس کا نشہ کرتی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں