سیہون میں نوجوان سے بدفعلی پر ایس ایچ او معطل
ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع
GHOTKI:
سندھ کے شہر سیہون کے رہائشی 19 سالہ نوجوان کو ایس ایچ او نے بدفعلی کا نشانہ بنادیا۔
ڈی آئی جی حیدرآباد ریجن پیر محمد شاہ نے بدفعلی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی حیدرآباد ریجن پیر محمد شاہ نے مبینہ بدفعلی میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے پر ایس ایچ او انسپکٹر پیر اللہ بچایو کو معطل کردیا۔
ڈی آئی جی نے ایس ایس پی جامشورو کو ہدایت کی کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ترجمان ڈی آئی جی حیدرآباد کے مطابق سیہون کے ایس ایچ او پیر اللہ بچایو کی نشے میں دھت ہوکر انیس سالہ نوجوان سے بدفعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بارہ دسمبر کو وائرل ہوئی تھی۔