بھارتی ریاست اڑیسہ میں کشتی ڈوبنے سے 25 افراد ہلاک کئی لاپتہ

کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے جو حادثے کی وجہ بنی۔ ریاستی حکام کا موقف

حادثے کے بعد کشتی میں سوار کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں فوٹو: فائل

بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت بھوبھانیشور سے 350 کلو میٹر دور ہیرا کڈ ڈیم پر تفریح کے لئے جانے والے افراد کی کشتی اس وقت ڈوب گئی جب وہ لوگ واپس آرہے تھے۔ امدادی کارکنوں نے رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور 25 افراد کی لاشیں نکال لیں ہیں جبکہ اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے جو کشتی ڈوبنے کی وجہ بنی تاہم حقیقت جاننے کے لئے ریسکیو آپریشن ختم ہونے کے بعد تحقیقات کی جائے گی۔
Load Next Story