پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران خودکش حملے میں 4 خواتین جاں بحق 5 زخمی
جائے وقوعہ سے دو مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے، پولیس
عیسی خان گڑھی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران خودکش حملے میں 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ پولیس نے 2 مبینہ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر عیسٰی خان گڑھی میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا تو گھر میں موجود افراد کی جانب سے پہلے دستی بم پھینکے گئے، جس پر پولیس نے مزید نفری طلب کرلی، پولیس کی جانب سے کارروائی کا آغاز کیا گیا تو ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس کی زد میں آکر 4 خواتین جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے دو مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ مکان کے پڑوس میں رہائش پزیر لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔