بوائے فرینڈ سے شادی کیلیے اجتماعی زیادتی کا ڈرامہ رچانے والی لڑکی گرفتار
لڑکی کے بیان پر پولیس کمشنر سمیت 1 ہزار سے زائد اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں
DHAKA:
بھارت میں بوائے فرینڈ سے شادی کے لیے اجتماعی زیادتی کا جھوٹا کیس دائر کرکے پولیس کی دوڑیں لگوانے کی لڑکی کے ڈرامے کا پردہ چاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ناگ پور پولیس کی اُس وقت دوڑیں لگ گئیں جب ایک 19 سالہ لڑکی نے تھانے میں اپنے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کی رپورٹ درج کرائی۔
لڑکی کی درخواست پر کمشنر ناگ پور ایک ہزار اہلکاروں کے ہمراہ متحرک ہوگئے اور پورے شہر میں پولیس اہلکاروں کا جال بچھا دیا گیا۔
پولیس اہلکاروں نے لڑکی کے فلیٹ سے اطراف کی آنے جانے والی تمام شاہراؤں پر لگے کیمروں کے 250 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھیں۔
آس پاس کے 50 سے زائد دکانداروں، چوکیداروں اور راہگیروں سے سوالات پوچھے لیکن کسی ایک سے بھی واقعے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
بعد ازاں پولیس نے واقعے والے دن کی لڑکی کی سرگرمیوں کو جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد لی تو لڑکی کو دن بھر سڑکوں پر آوارہ گردی کرتے اور بالآخر کمپالا پولیس اسٹیشن میں داخل ہوتا دیکھا گیا۔
ان تمام شواہد کے بعد جب پولیس نے نوجوان لڑکی کے ساتھ سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے سچ اگل دیا کہ یہ سب بوائے فرینڈ کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کیا تاکہ وہ اس سے شادی کرلے۔
پولیس نے 19 سالہ لڑکی کو پولیس کو گمراہ کرنے اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔