اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 181 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی
کراچی:
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 181 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
مارکیٹ اطلاعات کے مطابق ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 178 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھے تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔
کمی کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد ایک پیسے کی کمی سے 177.88 روپے کی سطح پر بند ہوئی تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان برقرار رہی جس سے ڈالر کے اوپن کرنسی ریٹ 181 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔
اس طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 181 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔