تحریک انصاف کی کارکردگی سے مایوس شہری نے اپنی بیویوں کو الیکشن میں اتاردیا

دو بیویوں کو بلدیاتی الیکشن میں اتار کو تیسری کو اگلے الیکشن میں موقع دوں گا، اشفاق حسین

مرادان میں بلدیاتی الیکشن جاری ہیں، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
مردان کے شہری نے 2 بیویوں کو کونسلرز اور تیسری کو سیاست میں انٹری دلا کر چوتھی شادی کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی مایوس کیا اس لیے بیویوں کو الیکشن میں اتارا ہے۔

سوشل میڈیا پر مردان کے رہائشی اشفاق حسین کی دھوم ہے جس نے اپنی تین میں سے دو بیویوں کو بلدیاتی انتخابات میں بطور کونسلر امیدوار میدان میں اتار دیا اور الیکشن کمپئن چلا رہا ہے جب کہ اگلی بار تیسری بیوی کو الیکشن لڑانے کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔

اشفاق حسین نے انتخابی پوسٹر میں اپنی بیویوں کے بجائے اپنی تصویر لگائی ہے اور امیدواروں کے ناموں کے بجائے زوجہ اوّل و زوجہ دوم لکھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔




اشفاق حسین کا کہنا ہے کہ دو بیویاں الیکشن جیت کر مصروف ہو جائیں گی تو تیسری آئندہ الیکشن میں امیدوار ہوں گی جس کے بعد ایک اور شادی کا ارادہ ہے۔ 31 سالہ اشفاق کی تینوں بیویوں کی عمریں 16، 18 اور 20 سال ہیں جب کہ 12 بچے ہیں۔

اشفاق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنی کارکردگی سے مایوس کیا اس لیے اپنی بیویوں کو الیکشن میں اتارا ہے۔
Load Next Story