بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا داماد آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار

راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا اوربالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف بھی مزید تفتیش کی جانی چاہئے،عدالتی کمیشن


ویب ڈیسک February 10, 2014
گرو ناتھ میاپن آئی پی ایل میچز پر غیر قانونی شرطیں لگانے اور اپنی ٹیم سے متعلق اہم معلومات سٹے بازوں کو دینے کے مرتکب پائے گئے ہیں، عدالتی کمیشن فوٹو: فائل

KARACHI: انڈین پریمئیر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کو ملوث قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے 170 صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کے سی ای او اور بی سی سی آئی کے موجودہ سربراہ سری نواسن کے داماد گرو ناتھ میاپن آئی پی ایل میچز پر غیر قانونی شرطیں لگانے اور اپنی ٹیم سے متعلق اہم معلومات سٹے بازوں کو دینے کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ عدالتی کمیشن نے آئی پی ایل کی ایک اور فرنچائز راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا اور شلپا شیٹھی سے متعلق بھی شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے ان کے خلاف مزید تفتیش کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کی تفتیش کے دوران کئی سٹے بازوں کے علاوہ بالی ووڈ اداکاروں اور کھلاڑیوں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران میاپن کا نام آنے پر سری نواسن بی سی سی آئی کی سربراہی سے الگ ہوگئے تھے تاہم بورڈ کی جانب سے تحقیقیات کے بعد انہوں نے ایک مرتبہ پھر عہدہ سنبھال لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔