احساس راشن پروگرام 96 لاکھ خاندان 10ہزارکریانہ اسٹور رجسٹرڈ

رواں ماہ سے سستا راشن ملنے لگے گا،خواہشمند شناختی نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کریں

رواں ماہ سے سستا راشن ملنے لگے گا،خواہشمند شناختی نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کریں۔ فوٹو : فائل

احساس راشن پروگرام میں اب تک 96 لاکھ خاندان اور 10,000 سے زائد کریانہ اسٹورز رجسٹریشن کراچکے ہیں۔

احساس راشن رعایت دسمبر کے آخری ہفتے سے رجسٹرڈ افراد کو فائدہ پہنچانا شروع کر دے گا۔ اس پروگرام کے تحت 20 ملین خاندان جن کی آمدنی 50,000 روپے سے کم ہے اور وہ لوگ جو غربت کے ایک خاص اسکور سے نیچے آتے ہیں وہ ہر ماہ تین گروسری آئٹمز آٹا، دالیں، کوکنگ آئل/گھی کی خریداری پر 1000روپے کی رعایت کے حقدار ہوں گے۔


کابینہ نے نومبر کے پہلے ہفتے میں اس پروگرام کی منظوری دی اور اس کے فوراً بعد اس پروگرام کیلیے درخواستیں طلب کرنے کے لئے ایک رابطہ مہم شروع کی گئی ہے ، وہ خاندان جو رجسٹریشن کے خواہشمند ہیں اور پروگرام سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں وہ اپنا قومی شناختی نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کریں اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ جو موبائل فون ٹیکسٹنگ کے لئے استعمال ہوتا ہے وہ اسی شناختی کارڈ نمبر کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

شرکت کے خواہشمند تاجر ehsaasrashan.pass.gov.pk پر رجسٹریشن کرائیں یا نیشنل بینک کی قریبی برانچ پر تشریف لے جائیں۔

 
Load Next Story