کراچی میں ماہی گیروں کی لانچ سمندر میں ڈوب گئی 2 کو بچالیا گیا 3 کی تلاش جاری

لانچ پانی بھر جانے کے باعث ڈوبی، کوئی ایسے شواہد نہیں ملے کہ لانچ کسی دوسری لانچ سے ٹکرا کر ڈوبی ہو،میری ٹائم سیکیورٹی


ویب ڈیسک February 10, 2014
دوبنے والی لانچ فش ہاربر کی ملکیت ہے جس میں 5 ماہی گیر سوار تھے، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی فوٹو؛فائل

پورٹ قاسم کے قریب پٹی کریک پر ماہی گیروں کی لانچ الٹنے کے نتیجے میں 5 افراد سمندر میں ڈوب گئے جس میں سے 2 کو بچالیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی دوسری بڑی بندر گاہ پورٹ قاسم کے قریب پٹی کریک پر گہرے سمندر میں ماہی گیروں کی لانچ الٹنے کے نتیجے میں 5 افراد ڈوب گئے جن میں سے 2 کو بچالیا گیا جب کہ 3 کی تلاش جاری ہے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے رضاکاروں کے مطابق ڈوبنے والی لانچ فش ہاربر کی ملکیت ہے جس میں 5 ماہی گیر سوار تھے اور وہ روز مرہ کی طرح مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھے۔ ڈوبنے والے 2 ماہی گیروں کو بچالیا گیا ہے جب کہ 3 کی تلاش جاری ہے۔ رضا کاروں کا کہنا تھا کہ لانچ پانی بھر جانے کے باعث ڈوبی اور ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ لانچ کسی دوسری لانچ سے ٹکرا کر ڈوبی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔